Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ حادثہ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

اپ ڈیٹ 27 مئ 2020 11:10am

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا۔

تحقیقات کیلئے آنے والی غیرملکی ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا دوبارہ دورہ کیا۔

جہاز کے کاک پٹ وائس ریکارڈ کی تلاش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

طیارہ حادثہ میں فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثے کا دورہ کیا۔فرانسیسی ماہرین نےتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔ تباہ شدہ جہازکےملبے،آلات کےنمونےاکھٹے کرلئے، تحقیقاتی عمل کےدوران ڈرون کیمروں کی مددلی گئی۔

غیرملکی ٹیم آج فرانزک طریقےسےتحقیقات کرےگی۔ کاک پٹ وائس ریکارڈکی تلاش پرخصوصی توجہ دی جائےگی۔ایئربس کی ٹیم نے پاکستان میں قیام کو5روزتک بڑھادیا۔